معاشرےکو تیزاب سے غسل کی ضرورت ہے
https://www.profitablecpmrate.com/ykjkcp6378?key=9d69ec4b3bc85d564502d25585f589f4
https://www.profitablecpmrate.com/ykjkcp6378?key=9d69ec4b3bc85d564502d25585f589f4
TODAY story
معاشرے کو تیزاب سے غسل کی ضرورت ہے!!
ایک شادی پر جانا ھوا،ھال کے ایک کونے پر نظر گئی تو ایک جان پہچان والے شخص پر نظر پڑی...جو اکیلا ھی بیٹھا تھا..اس کے ساتھ جاکر میں بھی بیٹھ گیا...بڑی گرمجوشی سے ملا وہ شخص .... اس کا گاڑیوں کے پرزے اور انجن آئل وغیرہ کاکام ہے حال احوال پوچھنے کے بعد .... وھی عام طور پر کی جانے والی باتیں شروع ھوگئیں....یعنی مہنگائی اور کاروباری مندے کا رونا. کہنے لگا . ... آج کل کام کوئی نہیں چل رھا. ابھی پرسوں کی بات ھے،ایک بندے نے گاڑی کا آئل تبدیل کروایا .....پنتیس سو بل بنا....اس نے پیسے دیئے اور چلا گیا.....بعد میں پتا چلا کہ ایک ہزار کا نوٹ جعلی دے گیا... اوہ..میرے منہ سے نکلا، پھر ؟؟؟ پھر کیا....بڑی گالیاں نکالی اسے....پتا نھیں کون تھا پہلی بار آیا تھا. وہ تو شکر ھے میں نے آئل ھی" جعلی" ڈالا اس کی گاڑی میں،،،،ورنہ میں تو مارا جاتا. اسی دوران “کھانا کھل گیا” کا نعرہ لگا اور پورے ھال میں گویا بھونچال آگیا..وہ مرغی کے قورمے کا ڈھیر پلیٹ میں لئے فاتحانہ انداز لیے واپس آگیا...میں سمجھا شاید میرے لئے بھی لے آیا کھانا..کہنے لگا،پاجی لے آو آپ بھی ....بعد میں تو شادی ھال والے خراب کھانا دینا شروع کر دیتے ھیں. میں اٹھا اور بریانی لے کر واپس آگیا. اور اس سے پوچھا،اس جعلی ہزار کے نوٹ کا کیا کیا تم نے؟؟ کرنا کیا ھے.....لڑکے والوں نے شادی پر بلایا ھے.....دلہے کے والد کو سلامی میں دے دیا وہ نوٹ.....اور میز کے نیچے چھپائی چار بوتلوں سے ایک نکال کر دو گھونٹ میں خالی کر دی... اور چھے سیکنڈ دورانیے کا لمبا ڈکار لینے کے بعد دونوں ھاتھ جوڑے....عقیدت سے آنکھیں بند کیں اور بولا.... شکر الحمداللہ
یہ تحریر ایک نصیحت کے لیے لکھی گئی ہے یہ نہ ہو کہ کل اپ بھی ہزار کا نقلی نوٹ شادی میں دے کر فخر محسوس کریں
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطاء فرمائے آمین ثم آمین
https://www.profitablecpmrate.com/ykjkcp6378?key=9d69ec4b3bc85d564502d25585f589f4
https://www.profitablecpmrate.com/ykjkcp6378?key=9d69ec4b3bc85d564502d25585f589f4


Comments
Post a Comment